عامر خان 15 دسمبر کو کارلوس مولینا کیخلاف رنگ میں اتریں گے

Dec 13, 2012


لندن (آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 15 دسمبر بروز ہفتہ کو کیلیفورنیا میں کارلوس مولینا کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔ رپورٹس کے مطابق عامر خان گذشتہ مسلسل دو شکستوں کے بعد مشکل میں ہیں۔ اگر وہ کیلیفورنیا میں ہونے والی تیسری فائٹ بھی ہارگئی تو ان کی رینکنگ متاثر ہوگی۔ عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فائٹ کو سنجیدہ انداز میں لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اس فائٹ کو جیت کر اس سال کا اچھے طریقے سے اختتام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے جذباتی عامر خان دیکھنا چاہتے ہیں مگر اب میں ذہنی طور پر ایک مضبوط باکسر بن گیا ہوں۔

مزیدخبریں