لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ دیدار میری چھوٹی اورلاڈلی بہن ہے، وہ میرے حوالے سے کوئی بھی بیان دے مجھے برا نہیں لگتا۔جہاں تک اس کی کامیابی سے جیلس ہونے کا تعلق ہے تودیدارسے جیلس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس کی کامیابی پرجتنی خوشی مجھے ہوتی ہے شایدہی کسی اورکوہو۔ ان خیالات کااظہار نرگس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ دیدارکا کہنا ہے کہ میں اس کی شادی کے خواب دیکھتی ہوں تواس میں کچھ غلط نہیں ہے۔
دیدار لاڈلی بہن، اس کا کوئی بیان برا نہیں لگتا : نرگس
Dec 13, 2012