گجرات سےاغواء ہونےوالےساتویں جماعت کے طالبعلم کو ملزمان لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سامنے پھینک کر فرارہوگئے۔

پوليس کے مطابق انارکلی چوک ميں کھڑے ٹريفک پوليس کے اہلکاروں نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے آنے والی گاڑی کو ٹريفک سگنل کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بھگاديا۔ ٹريفک پوليس نے گاڑی پکڑنے کے ليے وائرليس پر پيفام ديا تو ملزمان بچے کو چلتی گاڑی سے پھينک کر فرار ہوگئے۔ مغوی بچے معاذ کا کہناہے کہ وہ گجرات کے علاقے ڈنگہ کا رہائشی ہے اور اسکا والد عبدالجبار فيکٹری مالک ہے۔ بچے کا کہناہے کہ وہ اپنے گھر کے قريب بک سٹال سے کتاب خريدنے کے ليے گيا جہاں اسے ايک باريش شخص نے گری ہوئی موٹر سائيکل سيدھی کرنے میں مدد کا کہا جس کے بعد اسے کوئی ہوش نہ رہا۔ پوليس نے بچے کو تحويل ميں ليکر اس کے والدين سے رابطہ کياتو ان کا کہناتھا کہ وہ دوپہر بارہ بجے سے بچے کو تلاش کررہے تھے تاہم ابھی تک انہوں نے پوليس کو اطلاع نہيں کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...