گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیاسی و مذہبی تقریب پر پابندی کے خلاف پرتشدد واقعات میں دو افراد کی ہلاکت پر شہر میں سوگ کا سماں ہے۔ تنظیم اہلسنت والجماعت کی کال پر آج شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جارہی ہے، شہر کے بیشتر کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظرآرہی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے جبکہ ایک دن کے لیے موٹرسائیکل کی سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ موٹرسائیکل پرپابندی کی وجہ سے شہریوں کوآمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اورصبح دفاتراورسکولوں جانے والوں کوپریشانی اٹھانا پڑی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی پیر تک بند کردیا گیا ہے۔
گلگت میں طلبا تنظمیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت پر آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔
Dec 13, 2012 | 10:54