ڈاکٹروں کے اغواء کے خلاف بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال ستاون ویں روزبھی جاری ہے، حکومت اور پی ایم اے کی سرد مہری کی وجہ سے غریب مریض رلنے لگے۔

کوئٹہ میں ڈاکٹرزکے مسلسل اغواء اورانکی تاوان کے عوض بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ جسکا خمیازہ مریضوں کوبھگتنا پڑرہا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریض دربدرہورہے ہیں۔ پی ایم اے کا کہناہے کہ جب تک حکومت انہیں تحفظ ، تاوان میں اداکی جانے والی رقم ،ان کے خلاف درج مقدمات کا اخراج اورمغوی ڈاکٹرکوبازیاب نہیں کراتی، ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن