کراچی میں دہشتگردوں نے آج پھرپولیس اہلکارسمیت دوافراد کی جان لے لی ۔

Dec 13, 2012 | 12:42

صبح سویرے ملیر سٹی تھانے کے سپاہی شمیم کو اس وقت دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی کے لیے دفترجارہا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول ملیرکورٹ میں گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ادھرگارڈن تھانے کی حدود رنچھوڑ لائن میں بھی ایک شخص دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ رات گئے دہشتگردوں نے پیرآباد تھانے کی حدود بنارس پل پرموبائل پردستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی علی حسن زخمی ہوگیا پولیس نے فرارہونے والے دونوں ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزیدخبریں