لاہورمیں صبح سےچلنےوالی سردہواؤں نے آخرکاربارش کاروپ دھارلیا۔ شہراورگردونواح میں ہلکی بارش کےباعث موسم مزیدسردہوگیا۔

Dec 13, 2012 | 14:44

موسم سرمامیں جب بارش کی بوندیں ہواکی دوش پرزمین کےآنگن میں اتریں تو خوشگوارماحول کا احساس اپنی جگہ سردی کی شدت بھی اپناپن دکھانا شروع ہوجاتی ہے۔ گزشتہ رات سےہی سیاہ اوردھواں داربادل لاھوراوراس کےگردونواح پرچھائے ہوئے تھے جوبالآخربرس ہی پڑے۔ سردی کی شدت میں اضافہ کیاہوالاھورکےتفریحی مقامات اورشاہراہوں کےاطراف میں کھلےپھولوں اورسبزے کا منظراپنی مثال آپ بن گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کاحالیہ سلسلہ اگلے چند روزتک جاری رہ سکتاہے۔

مزیدخبریں