ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھارتی پنجاب کا دو روزہ دورہ کمرمیں تکلیف کے باعث منسوخ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو انکے معالجین نے مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ شہبازشریف نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اوربھارتی تاجر برادری کی درخواست پرکل بھارت روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے دو روزتک قیام کرنا تھا۔