ہائرایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تبدیلی کا تنازع شدت اختیارکرگیا. ملازمین نے چیئرمین جاوید لغاری کے استعفٰی کا مطالبہ کردیا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن میں معزول ایگزیکٹوڈائریکٹرسہیل نقوی کی اپنے دفترمیں گھسنے کی کوشش پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی، دفترکے عملے نے جمع ہوکران کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوسری جانب جاوید لغاری نے گزشتہ روز قمرزمان چوہدری کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔ ملازمین نے چئیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تاہم آفیسرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد جاوید لغاری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن