ایم کیوایم ڈاکٹرعمران فاروق کیس میں مکمل تعاون کررہی ہے۔ بے نظیربھٹوقتل کیس کی تحقیقات سے جلد عوام کوآگاہ کردیا جائے گا۔ رحمن ملک

Dec 13, 2012 | 19:49

سٹی رپورٹر

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کابلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ہونے والی ملاقات میں انہیں محترمہ بے نظیربھٹوشہید کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی۔ ان کا کہناتھاکہ محترمہ بے نظیربھٹوکیس میں کچھ عدالتی معاملات تھے۔۔۔ جس کی وجہ سے عوام کوآگاہ نہیں کیاجارہاتھا۔۔۔ اب عدالت کی جانب سے اجازت مل گئی ہے۔ جلد محترمہ کے قتل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ان کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ملاقات خوشگواررہی۔ اورایم کیوایم ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ سے مسلسل تعاون کررہی ہے۔
رحمن ملک کاکہناتھاکہ کراچی اورکوئٹہ میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ تاہم سکیورٹی ادارے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے بھی ملاقات کی۔ جس میں اہم معاملات زیرغورآئے۔

مزیدخبریں