مکرمی! برادرم اسد اللہ غالب کا کالم 12 دسمبر کے نوائے وقت میں ’’مریم نواز فنڈ‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھٹو مرحوم نے اپنے دور میں نجکاری کی تھی اور نجکاری کا بدلہ بھٹو کو پھانسی دے کر لیا گیا۔ گزارش یہ ہے کہ بھٹو کے دور میں نجکاری نہیں ہوئی بلکہ مختلف اداروں کو قومی ملکیت میں لیا گیا تھا۔ شاید غالب صاحب بھی یہی لکھنا چاہتے ہوں تاہم انہوں نے دو مرتبہ نجکاری کا لفظ استعمال کیا ہے۔ نجکاری بہرحال بھٹو کے دور میں نہیں بلکہ محترم نوازشریف کے دور میں کی گئی ہے۔ نجکاری کے فوائد کا صحیح شعور بھی نوازشریف ہی رکھتے ہیں۔ (محمد آصف بھلی 0333- 8649897)
درستگی برائے ریکارڈ
Dec 13, 2013