اسلام آباد (اے پی اے) سیکرٹری دفاع آصف یاسین نے کہا کہ 35 لاپتہ افراد کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پڑھنے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے سپریم کورٹ پہنچ کر لاپتہ افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ عارف نظیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پینتیس لاپتہ افراد کا معاملہ سات روز میں نمٹا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
سیکرٹری دفاع