نئی دہلی (اے ایف پی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی چار روزہ دورے پر جمعرات کو بھارت پہنچ گئے ان کے اس دورے پر امریکہ کو امید ہے کہ نئی دہلی افغان صدر کو سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے آمادہ کر لے گا۔ اپنے دورے میں صدر کرزئی نئی دہلی میں آج وزیراعظم من موہن اور وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کریں گے جب کہ پونا میں کاروباری شخصیات اور طلبا سے ملیں گے۔ افغان صدر بھارتی رہنماﺅں سے افغانستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی بات چیت کریں گے جس کی فہرست وہ گزشتہ دورے میں بھارت کو دے چکے ہیں۔
کرزئی/بھارت