اوکاڑہ (نامہ نگار) بنک آف خیبر شاخ اوکاڑہ میں باقاعدہ افتتاح تقریب میں تجارتی و کاروباری حلقوں نے شرکت کی کاروباری حلقوں نے بنک آف خیبر کی اوکاڑہ میں شاخ کو قائم کرنے کو خوش آئند قدم قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ پر بنک آف خیبر کی شاخ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں گروپ ہیڈ اسلامی بنکاری کامران مسعود خان، ڈویژنل ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ روایتی بنکاری لعل نواز خٹک،ڈویژن ہیڈ اسلامی بنکاری محمد نوید قریشی، ہیڈ مارکیٹنگ سید علی نواز گیلانی، مینجنگ ڈائریکٹر عمران صمد ، معروف شخصیت ڈاکٹر افتخار امجد کے علاوہ تجارتی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر عمران صمد نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی بنکاری دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے فروغ پارہی ہے گزشتہ چند دہائیوں میں اسلامی بنکاری اور شریعہ مالیاتی نظام نے تیزی سے اپنے دائرہ کار میں اضافہ کیا ہے جو اس نظام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔