لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مو لانامحمد احمد لدھیانوی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جماعت کے تمام عہدیداروں کو سکیورٹی فراہم کی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہونگے کہ حکومت ہمارے دشمنوں کا ساتھ دے رہی ہے ، آج (جمعہ) کو ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج منا یا جائے گا اور پرسوں 15دسمبر کو جنرل کو نسل کے اجلا س میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ گزشتہ روز مولانا شمس الرحمن معاویہ کی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ شمس الرحمن معاویہ کی شہادت امن کا قتل ہے ، دشمن ملک کو فساد کا مرکز بنانا چاہتا ہے ۔ آج (جمعہ) کو ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کرینگے۔لاہور میں مسجد شہداءکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔