وزیراعظم کی ٹیکس آڈٹ چھوٹ اڑھائی سال کیلئے ہو گی، طارق باجوہ

Dec 13, 2013

 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے دی جانے والی ٹیکس آڈٹ چھوٹ اڑھائی سال کے لئے ہو گی، ٹیکس گوشوارے 31دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، ٹیکس آڈٹ چھوٹ میں بینک ٹیکس دہندہ کی رپورٹ دینے کا پابند ہو گا۔ وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی ٹیکس آڈٹ چھوٹ اڑھائی سال کے لئے ہو گی اور انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لئے سیکشن 111کے تحت اس سکیم کی تاریخ یکم جنوری 2014 سے لے کر 30جون 2016 تک ہو گی، اس دوران کوئی بھی شخص انڈسٹری میں جتنی بھی سرمایہ کاری کرے گا اس کو ٹیکس آڈٹ میں چھوٹ دی جائے گی۔

مزیدخبریں