عوام ٹیکس کو ذمہ داری سمجھیں بروقت ادا کیا جائے: افتخار قطب

Dec 13, 2013

لاہور(کامرس رپورٹر) صنعتکاروں، تاجروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے مضبوط معیشت کو امن کی ضروری قرار دیدیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی اور فلاحی تنظیم پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام ’’مضبوط معیشت امن کی ضامن ہے‘‘ کے موضوع پر پی سی ہوٹل میں سیمینار ہوا جس میں پتنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین افتخار قطب ایڈیشنل کمشنر راجہ بابر نواز، سائرہ  عامر سمیت اہم سیاسی و سماجی  شخصیات نے شرکت کی۔ پنجاب ریونیو اٹتھارٹی کے چیئرمین قطب نے کہا کہ   عوام ٹیکس کو ذمہ داری سمجھیں اور اسے بروقت  ادا کریں ہم یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے  ٹیکسوں کا بالکل درست استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں