پشاور (آئی این پی) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی سوات کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو مثانہ میں تکلیف کے باعث طبی معائنے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا‘ طبی معائنے کے بعد سخت سکیورٹی انتظامات میں واپس سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کو کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی سوات کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو مثانے میں تکلیف کے باعث طبی معائنے کیلئے پولیس کی بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں یورالوجسٹ ڈاکٹر میر عالم جان نے مولانا صوفی محمد کا مکمل معائنہ کیا۔ مولانا صوفی محمد کا الٹرا ساﺅنڈ کرنے کے بعد 6 انجکشنز بھی لگائے گئے جبکہ ڈاکٹر نے مولانا صوفی محمد کو 6 روز بعد دوبارہ مکمل طبی معائنے کیلئے ہسپتال لانے کی ہدایت کی۔
صوفی محمد