اوباما انتظامیہ بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کیلئے پاکستان پر دبائو ڈال رہی ہے: ڈوبنز

واشنگٹن (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان پر بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے لئے فیصلہ بھارت میں ہونے والے انتخابات کے بعد کر سکتا ہے۔ جیمز ڈوبنز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے واشنگٹن دورے میں  بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینا مثبت اقدام ہو گا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق گذشتہ روز کانگرس کو بریفنگ کے دوران جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت پر کشمیر پر اپنے اختلافات ختم کرنے پر زور دے گا۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری افغانستان میں استحکام اور علاقائی امن کیلئے ضروری ہے۔ ان کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری سے پاکستان کے راستے افغان بھارت تجارت بڑھے گی اور دونوں ملکوں کا افغانستان میں اثرورسوخ بھی کم ہو گا۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...