قلات کے قریب ڈاکوئوں کی کوچ پر فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 9 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ پر نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 مسافر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین نے بلوچستان بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرانسپورٹروں نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے نعشوں کو رکھ کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلع خضدار اور ضلع قلات کے انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے ایف سی پولیس اور لیویز چیک پوسٹوں کو فوری طور ختم کرکے پیٹرولنگ بڑھایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ قلات پہنچی تو قلات کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافر کوچ کی تلاشی لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 8 مسافروں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میںآکر9 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پرکوئٹہ منتقل کردیاگیا ہلاک ہونے میں والوں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق کوئٹہ ‘پشین اور دیگر علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔ فائرنگ کی وجہ کئی مسافر کے چہرے مسخ ہو  گئے  نعشیں اور زخمی کوئٹہ پہنچنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جن کے عزیز اور رشتہ دار حادثے میں جاں بحق ہوئے وہ ہسپتال میں دھاڑیں مارمارکر رو رہے تھے۔آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے صدر عبداللہ کرد نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا آئے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارادتیں ہوتی ہے مسافر محفوظ نہیں  ہیں۔  انہوں نے کہا خضدار اور قلات انتظامیہ کو فوری طور پر معطل کیاجائے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہوں پر تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔ ادھر بولان کے علاقے میں سوئی سے کوئٹہ جانیوالی ایف سی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جائے وقوعہ سے ایف سی نے 20کلو وزنی بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے غوث  آباد میں  نامعلوم  مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں  عبدالمجید اور محمد عظیم  کو ہلاک کر دیا اور موقع  سے فرار ہو گئے۔ ادھر  پاک افغان  سرحدی علاقہ قمر الدین کاریز کلی ممئی میں نصب  بم دھماکے سے ایک شخص  ہلاک اور ایک  شخص زخمی ہو گیا۔  علاوہ ازیں کوئٹہ سے  سکھر جانے والے کنٹینر کو نامعلوم  افراد نے آگ لگا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...