پشاور (ثناءنیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کا نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی دھرنا 20 ویں روز بھی جاری رہا۔ شرکاءکا اس موقع پر کہنا تھا انہیں ایسی امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں جس کا مقصد پاکستانی عوام کو غلام بنانا ہو ۔ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین دھرنا ثابت ہوا ہے اور یہ ڈرون حملوں کی بندش تک جاری رہے گا۔ شرکاءکا مزید کہنا تھا پچھلے بیس دنوں کے دوران بیس کنٹینرز کو پکڑ کر واپس بھیجا جا چکا ہے اور بیس روز گزرنے کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند اور جذبے نیٹو سپلائی کو روکے رکھنے کے لئے جوان ہیں۔
دھرنا جاری