رسول اللہؐ کا خطبہ حجتہ الوداع مخلوق خدا کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے:طاہر محمود اشرفی

Dec 13, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ حجتہ الوداع مخلوق خدا کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، انسانیت کے احترام کا جو درس دین اسلام نے دیا ہے آج ہم اسے بھولتے چلے جا رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام نے صرف انسانوں کے ہی نہیں اللہ کی تمام مخلوق کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دور جاہلیت کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دور جاہلیت کی طرح ہی بیٹی پیدا ہونے پر ماں اور بیٹی کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ مساجد سے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی طرف بھی توجہ دلائی جانی چاہیے۔ 

مزیدخبریں