وزارت داخلہ کی افغان باشندوں کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی

Dec 13, 2014

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم صوبہ خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والوں کو شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا اجراء خفیہ اداروں کی کلیئرنس کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا مقصد افغان شہریت کے حامل افراد کو پاکستانی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا حصول روکنا ہے۔

مزیدخبریں