کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جرائم ودیگر وارداتوں میں 22 فیصد کمی ہوئی، اکثر وارداتوں کے ملزموں کی گرفتاری میں کامیابی ملی، ریکوڈک بڑی چیز ہے میں بلوچستان کا ایک پتھر بھی نہیں بیچوں گا، اب تک تو ریکوڈک کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے، اسے کیسے بیچا جاسکتا ہے، ریکوڈک سمیت تمام منصوبوں کو عوام کے سامنے شفاف رکھیں گے، 2 اینکر پرسنز نے الزامات لگائے، انہیں ہم عدالت لے جائیںگے، ڈیڑھ سال میں مجھ پر کرپشن ثابت کی جائے تو ہر سزا کے لئے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جواب دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ یہاں پر الزام لگایا گیا کہ صرف میری انتخابی حلقے کو 27 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے یہ ایک الزام ہے کیونکہ اب تک تو مجموعی طور پر صوبائی بجٹ کے 27 ارب روپے بھی جاری نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، پنجگور اور تربت میںامن وامان کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں باقی صوبے میں امن نے بڑی حد تک امن قائم کیا۔
ریکوڈیک کا معاملہ عدالت میں ہے، کیسے بیچا جا سکتا ہے: ڈاکٹر عبدالمالک
Dec 13, 2014