کراچی: تشدد کرنے پر بیٹی نے ڈنڈے مار کر باپ کو قتل کردیا

کراچی(آئی این پی )کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نوجوان بیٹی نے ڈنڈے کے وار کر کے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا۔ بنگالی پاڑہ کی فرزانہ نے اپنے سگے باپ لال خان کو سر میں ڈنڈے مار مار کر قتل کرنے کے بعد خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دیدی تاہم ملزمہ فرزانہ نے کہاہے کہ باپ کے تشدد سے تنگ آکر اسے  سوتے ہوئے سر میں ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے بیان سے لگتا ہے اصل حقائق کچھ اور ہیں۔  مقتول کے بھائی کی مدعیت میں فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...