2014ء انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کارکنوں پر تشدد کا بدترین سال تھا: عوامی تحریک

Dec 13, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک نے ’’انسانی حقوق اور سال 2014‘‘ کے عنوان سے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014ء انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی کارکنوں پر تشدد، پکڑ دھکڑ، قتل و غارت گری کا بدترین سال تھا، 17 جون 2014ء سے لیکر 31 اگست 2014ء کے درمیان پاکستان عوامی تحریک کے 25 ہزار کارکنوں کو پولیس نے حبس بے جا میں رکھا اور 4 ہزار کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، صوبہ کی 12 جیلوں میں سینکڑوں کارکنوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ماڈل ٹائون میں پولیس نے 14 افراد کو شہید اور 100 سے زائد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور آج تک اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات شروع نہیں ہوئی،  حقائق عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں