تجارتی خسارے پر کنٹرول کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھانے ہونگے: اقتصادی ماہرین

لاہور (کامرس رپورٹر)  اقتصادی  ماہرین نے رواں مالی سال  2014-15ء کے پہلے 5 ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران پاکستان کے 35  فیصد تجارتی خسارے پر کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے تیزی سے اقدام نہ کئے تو معیشت کی بہتری کے دعوے   حقیقت کا روپ نہیں دھار سکیں گے۔ اس امر کا اظہار انسٹیٹیوٹ  آف اسلامک  بنکنگ اینڈ فنانس  کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی  اور معروف  اقتصادی ماہر ڈاکٹر  میاں محمد اکرم نے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ جی ایس پی پلس  کا سٹیٹس ملنے کے باوجود بھی پاکستان کی برآمدات نہیں بڑھ رہیں۔  معیشت  کی شرح نمو سست رہنے میں آئی  ایم ایف  کی شرائط کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ حکومت آئی ایم ایف  کے پروگرام  سے باہر نکلنے کی حکمت عملی وضع کرے۔ انہوں  نے کہا گزشتہ 5 برسوں  سے برآمدات میں عملاً اضافہ نہیں ہو رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...