اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان تحریک طالبان نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل امن انعام ملنے پر اپنے ردعمل میں انہیں اسلامی معاشرے اور تعلیمات کیخلاف ایک سپاہی قرار دیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان ملا فضل اللہ کے دھڑے کے ترجمان محمد عمر خراسانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کو تعلیم نہیں بلکہ مغربی کلچر کو فروغ دینے پر یہ پرائز دیا گیا ۔