ملائیشیا کے معروف انگریزی اخبار کے چیف ایڈیٹر توہین مذہب کے مقدمہ میں مشتبہ قرار

Dec 13, 2014

جکارتہ (رائٹرز) انڈونیشیا کی پولیس نے ملک کے سب سے بڑے انگریزی اخبار کے چیف ایڈیٹر میریاتما سریودی ننگراٹ کو توہین مذہب کے مقدمہ میں مشتبہ ملزم قرار دیدیا ہے۔ انگریزی اخبار جکارتہ پوسٹ نے 3 جولائی کو دولت اسلامیہ (داعش) سے متعلق ایک کارٹون شائع کیا تھا جس میں مبینہ طور پر توہین مذہب کی گئی تھی۔ جکارتہ مسلم پریچہ کور نامی ایک گروپ نے اس کے خلاف پولیس کو ایک شکایت درج کرائی تھی۔ جمعہ کے روز سریودی ننگراٹ کو باضابطہ طورپر مشتبہ قرار دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اس حوالے سے اگلے ہفتے نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمہ میں سزا یافتہ ہونے کی صورت میں انہیں 5 سال قید ہوسکتی ہے۔ اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیف ایڈیٹر جکارتہ پوسٹ نے توہین مذہب کے الزام کی تردید کی اور کہا ہم نے مذہب کے نام پر تشدد کرنے والے گروپ داعش پر تنقید کرتے ہوئے ایک صحافتی شذرہ پیش کیا تھا۔ اس کارٹون کی اشاعت کے 5 دن بعد اخبار میں مذہبی علامت کو استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی گئی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ ماہ نئے صدر جوکوویرودو سے توہین مذہب قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں