شاہدرہ اور ریس کورس میں فائرنگ، میٹرک کا طالبعلم، دکان کا ملازم قتل

لاہور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میں 2 مختلف واقعات میں فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم اور دکاندار کا ملازم جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹا¶ن کے علاقہ کرکٹ میچ کے دوران لڑائی پر فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ زخمی سٹوڈنٹ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ معلوم ہوا ہے شاہدرہ ٹا¶ن کے علاقہ ڈگری کالج آفاق کی گرا¶نڈ میں مریدکے کے کرم علی اور کاشف وغیرہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ دونوں دوست شاہدرہ ٹا¶ن کے علاقہ میں اکیڈمی میں پڑھتے تھے اور میٹرک کے طالبعلم تھے۔ کرکٹ کھیلنے کے دوران کرم اور کاشف کی گرا¶نڈ میں موجود نعمان عرف نومی نامی نوجوان سے جھگڑا ہو گیا جس پر نعمان نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے 18 سالہ کرم علی اور اس کا دوست کاشف شدید زخمی ہو گئے۔ کرم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ کاشف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقتول کے چچا انور کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں رےس کورس کے علاقہ مےں پرانی دشمنی پر تےن افراد نے جوس کی دکان کے مالک پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد مےں آ کر مالک زخمی جبکہ اس کا ملازم ہلاک ہو گےا ہے جس کے بعد مبےنہ طور پر اےک ملزم نے خود کو ٹانگ مےں گولی مار کر زخمی کر لےا ہے۔ رےس کورس کے علاقہ حبےب اللہ روڈ باگے شاہ دربار کے قرےب اےک جوس کی دکان کے مالک ندےم غنی اور اس کے بھائی عبدالسلےم کی ناصر، ےوسف اور محمد سلےم سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ دونوں پارٹےاں آپس مےں رشتہ دار بھی ہےں۔ گزشتہ روز ندےم غنی پر اس کے مخالفےن ناصر، ےوسف اور سلےم نے فائرنگ کر دی جس کی زد مےں آ کر ندےم غنی اور جوس کی دکان پر ملازم ندےم شاہ شدےد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ دونوں زخمےوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادےا گےا ہے جہاں ندےم شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گےا جبکہ جوس کارنر کے مالک ندےم غنی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولےس کے مطابق وقوع کے دوران ملزم پارٹی کے سلےم نے اپنی ہی ٹانگ پر فائرنگ کرکے خود کو زخمی کرلےا تاکہ کراس مقدمہ کراےا جائے جبکہ ہسپتال والوں نے خود ساختہ زخمی ملزم سلےم کو فارغ کر دےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن