مظفرگڑھ میں محمود روڈپرلکی چوک کے قریب پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتبگرد ہلاک اورچارفرار ہوگئےملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹس،راکٹ لانچراوراسلحہ برآمد ہوا ہے

پولیس نے مظفرگڑھ میں تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاڈی پی اورائے ضمیر الحق کا کہناہے کہ پولیس نے مشکوک گاڑی کوروکا توملزمان  نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے تنیجے میں چار دہشتگرد ہلاک اورچار فرار ہوگئے،ڈی پی او رائے ضمیرالحق کے مطابلق ملزمان نے ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی  اوروہ حضرت امام حسین کے چہلم کے جلوس کونشانہ بنانا چاہتے تھےدہشتگردوں کے قبضے سے سات دستی  بم،دس راکٹ لانچر اورآٹھ خود کش جیکٹس برآمد ہوا ہےدہشتگردوں کیخلاف پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا،پولیس فرارہونیوالے دہشت گردوں کاتعاقب کررہی ہے

ای پیپر دی نیشن