لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ عوام کے مسائل کاحل صرف پارلیمنٹ سے ہی آسکتا ہے،،الیکشن میں دھاندلی ہوئی جو بطور احتجاج قبول کی،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کاتختہ الٹاگیاتوالیکشن کون کرائے گا، انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ہونے تک انتخابات پرتنقید ہوتی رہے گی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ احتجاج کے حق میں ہیں لیکن تشدد قبول نہیں پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن دوہزارتیرہ میں دھاندلی ہوئی جسے بطور احتجاج قبول کیا، انتخابی اصلاحات ہونے تک انتخابات پرتنقید ہوتی رہے گی
Dec 13, 2014 | 14:32