جماعت اسلامی کےسیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگرسیاست اورجمہوریت پرغلط لوگ مسلط ہوجائیں تو ریاست کےنظام کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔

Dec 13, 2014 | 14:35

راولپنڈی پریس کلب میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاست اورجمہوریت لوگوں کو قائل کرنےکا عمل ہے،سیاست اورجمہوریت خیرکا ذریعہ ہوتی ہیں،اگرسیاست اورجمہوریت پرغلط لوگ قابض ہوجائیں تو ریاست کے نظام کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن اورفیصل آباد جیسےواقعات کے ملزم گرفتار نہیں ہوتے جبکہ این آر او کے ذریعے ملزمان کو رہائی دی جاتی ہےجس سےظاہرہوتا ہےکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ،کلمے کی بنیاد پر بننے والے ملک میں ظلم کا نظام چل رہا ہے،

مزیدخبریں