پاکستان کے کپتان مصباح الحق کیویز کیخلاف شارجہ میں سینتالیس رنز پر کھیل رہے تھہ کہ وکٹ کیپر لیوک رونکی نے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی گیند پر ان کا کیچ کیا ،فیلڈ امپائر نے مصباح کو آؤٹ قرار دیا تو مصباح الحق نے فیصلہ چیلنج کر دیا لیکن ٹی وی امپائرز جوئل ولسن نے بھی فیلڈ امپائر رچرڈ النگورتھ کا فیصلہ برقرار رکھا اور مصباح الحق کو آؤٹ قرار دے دیا ،،جس مصباح الحق نے امپائر جوئل ولسن کیخلاف نازیبا کلمات کا استعمال کیا جسے،، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دونوں فیلڈ امپائرز احسن رضا اور رچرڈ النگورتھ جبکہ ٹی وی امپائرز جوئل نیلسن اور شوزیب مرزا نے مصباح الحق پر میچ فیس کا نپندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا ،،کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے اکتالیسویں اوور میں شاہد آفریدی کو آؤٹ کر کے نازیبا کلمات کا استعمال کیا تو انہیں بھی اسی سزا کا سامنا کرنا پڑا