کراچی سمیت ملک بھر میں غیریقینی سیاسی صورتحال کے نتیجےمیں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا

ہنڈرڈ انڈیکس پر مجموعی  طور پر پانچ سو انسٹھ  پوائنٹس کی کمی کےساتھ  کاروبار اکتیس ہزار پانچ سو نوے کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران  کراچی اسٹاک ایکس چینج  میں مندی کا رجحان رہاہفتے کےاختتام پر ہنڈرڈ  انڈیکس پر پانچ سو انسٹھ  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار پانچ سو نوےکی سطح پر بند ہوا یومیہ سرمایہ کاری حجم  میں دواعشاریہ آٹھ ایک فیصد  کمی ہوئی سرمایہ کاری  کی یومیہ اوسط سات ارب بیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے  رہیگزشتہ کاروباری  ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں بتیس اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی  حصص کی یومیہ خرید و فروخت تئیس کروڑ پچھتہر  لاکھ اسی ہزار رہیکراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران  کے الیکٹرک، ٹی آر جی،  میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیقی  کمپنی اور ڈی جی خان سیمنٹ والیوم لیڈر رہے دنیا بھر  کی اسٹاک ایکس چینجز میں  کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا

ای پیپر دی نیشن