الیکشن کمشین آف پاکستان نے نئے الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے لیے فیلڈ ورک کے پیش نظر نئی پراڈو گاڑی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

Dec 13, 2014 | 16:14

خبر نگار

پارلیمنٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی خواہش کے مطابق ان کے فیلڈ ورک کے لیے پراڈو گاڑی حاصل کرنے کے لیے سمری تیار کر کے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے ،، سمری میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو فیلڈ میں جانے کے لیے پراڈو گاڑی درکار ہے جس کی منظوری دی جائے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس وقت سردار رضا خان کے زیراستعمال 1800 سی سی ہنڈا سوک کار ہے جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ جو گاڑی لینے کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے، اس کی قیمت 80 لاکھ سے لے کر 2 کروڑ روپے تک ہے۔

مزیدخبریں