افریقی ممالک میں بڑھتے ہوئے وبائی مرض ایبولا کے باعث چین کی مدد سے سیرا لیون میں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے پروگرام کے تحت چار ہزار طبی امدادی اہلکاروں کو چار ماہ تک تربیت دی جائے گیادھر سیرا لیون کےحکومتی ذرائع کا کہناہے کہ ایبولا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد کرسمس کی تقریبات کو منسوخ کیا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ايبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کے سبب ہلاک اور متاثر ہونے والوں میں زیادہ کا تعلق مغربی افريقی ممالک سيراليون، لائيبيريا اور گنی سے ہے۔
ايبولا وائرس کے پھيلنے کے خدشات کے پيش نظر افريقی ملک سيراليون ميں مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے تربیتی مراکز کا آغاز کردیا گیا ان ٹریننگ کیمپس میں امدادی اہلکاروں کو چارماہ تک تربیت دی جائے گی
Dec 13, 2014 | 16:55