مشہور فرانسیسی ناول نگارجین پیٹرک کے شہرۂ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈفلم دی گن مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

Dec 13, 2014 | 17:27

ٹیکن فلم کے ہدایتکار پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہےفلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا،پیٹر فرانزین،مارک شارڈین، جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیںایڈریان گویرا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس 20مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

مزیدخبریں