پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے باقی تین ون ڈے میچز کے لیئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،پی سی بی اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باولر عمرگل اور بلاول بھٹی فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے باعث قومی سکواڈ سے باہر ہوگئے جبکہ انور علی اور یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ،،، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اسد شفیق، محمد حفیظ، مصباح الحق، یونس خان ، عمر اکمل ، حارث سہیل ، ناصر جمشید، شاہد آفریدی ، محمد عرفان ، سہیل تنویر، سرفراز احمد ، وہاب ریاض ، یاسر شاہ ، انور علی اورذوالفقار بابر شامل ہیں ، ٹیم مینجر معین خان کے مطابق قومی ٹٰیم کے کپتان مصباح الحق کی ایم آر آئی رپورٹ جلد مل جائے گ
نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے لیئے سولہ رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا عمرگل اور بلاول بھٹی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے آوٹ جبکہ انور علی اور یاسر شاہ ان ہوگئے ہیں
Dec 13, 2014 | 19:06