بینجل (اے این این) افریقی ملک گیمبیاکے صدر یحییٰ جممیہ نے سیکولر ملک کو اسلامی جمہوریہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز جممیہ نے ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ ملک کی مذہبی شناخت اور اقدار کیساتھ ساتھ میں اسے ایک اسلامی ریاست بنانے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمان اکثریت میں ہیں ایسے میں گیمبیا نوآبادیاتی وراثت کو جاری نہیں رکھ سکتا ہے۔