اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے خیبرایجنسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے۔سرکاری ذرائع نے کو بتایا کہ چھتیس کروڑ دس لاکھ روپے میونسپل کمیٹی کے قیام اور باڑہ بازار میں متعلقہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔انیس کلومیٹر طویل باڑہ سے تیراہ میدان روڈ کی تعمیر اور زخاخیل بازار میں دس کلومیٹر طویل شاہراہ کی دوبارہ تعمیر کے لئے تیس کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔
منظوری