کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ رینجرز کے متعلق حالیہ صورتحال پر افسوس ہو رہا ہے۔ رینجرز یا فوج کسی شخص کیخلاف نہیں، جتنی کرپشن پچھلے 5 سال میں ہوئی اس سے زیادہ اڑھائی سال میں ہوئی ہے۔ اگر فوج یا رینجرز پیسے واپس لانا چاہتی ہے تو بہت خوش ہیں۔ ہم ہر قیمت پر فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کے آنے سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ رینجرز کی کارروائیوں میں جرائم پیشہ عناصر پکڑے گئے اور مارے بھی گئے سب کو پتہ ہے کر پشن سے حاصل پیسے دہشت گردی میں بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
پیر پگارا
صورتحال پر افسوس ہو رہا ہے، رینجرز یا فوج کسی شخص کیخلاف نہیں: پیرپگارا
Dec 13, 2015