لاہور(کلچرل رپورٹر) علی جبران کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’تھرسٹ آف لو‘‘ کی لانچنگ تقریب کراچی میں ہوئی ‘ اداکار شمعون عباسی ، شفقت چیمہ ، خواجہ سلیم ، میرا ، کاشف جاوید ، حماد حسین ،یسین علی ، عدیل عباس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہورہی ہے ، کراچی میں درجنوں فلمیں بننے لگی ہیں جنہیں پسند بھی کیا جارہا ہے۔