لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی کراچی آتے ہی رینجرز اور نیب کے اختیارات پر بات ہوتی ہے۔ سندھ حکومت کے تحفظات کو میٹنگز میں اٹھاتا رہا ہوں۔ سندھ حکومت اور رینجرز رابطے میں ہیں۔
رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے چار پانچ دن لگ جائیں تو کوئی بات نہیں، اس پر سیاست چمکانا مناسب نہیں۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سے ایک دن پہلے بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے واپس آنے پر سندھ کے معاملات پر بات ہو گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیب سندھ حکومت کا نہیں، وفاق کا ادارہ ہے۔ نیب بغیر اطلاع کے کارروائی کرتا ہے۔ معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے۔