اسلام آباد:شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق تحقیقات اور ریکارڈ کے حصول کیلئے دو رکنی نیب ٹیم کی لندن روانگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی لندن جائیداد کی مزید تحقیقات اور ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب کی دو رکنی ٹیم لندن روانہ ہو گئی ہے، ٹیم نیب افسر عمران ڈوگر اور اعلیٰ افسر سلطان پر مشتمل ہے۔ لندن روانہ ہونے والی ٹیم نے شریف خاندان کی جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ تیاری کی ہے اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے سوالنامہ بھی تیار کیا ہے، نیب ٹیم لندن میں ایون فیلڈ کے بارے مریم نواز کی ملکیت بارے برطانوی حکومت سے حاصل کرے گی اور ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...