اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کی بس تین خواہشات ہیں کہ وہ اپنی مدت پوری ہونے پر با عزت ریٹائر ہو جائیں، ملک میں امن آئے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ملک میں جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سینٹ انتخابات جیتنا ہیں یا دیوار میں ٹکر مارنی ہیں ، اداروں سے لڑائی ان کے مفاد میں نہیں۔ آرمی چیف سے تین گھنٹے سے زائد کی ملاقات کے بعد آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک سٹیٹ فارورڈ جرنیل ہیں۔
آرمی چیف کا مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں: اعجاز الحق، ملاقات کے بعد گفتگو
Dec 13, 2017