پاکپتن :مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی چیئرمین دیوان احمد مسعود چشتی مستعفی‘ تنظیم تحلیل

Dec 13, 2017

پاکپتن (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ پاکستان کے مرکزی چیئرمین ولی عہد سجاد نشین دربار بابا فرید دیوان احمد مسعود چشتی نے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے تنظیم کو تحلیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایسے ہزاروں عہدے تو کیا ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ میری کال پر پنجاب‘ سندھ‘ خیبر پی کے اور کشمیر کے عہدیداران نے بھی استعفیٰ دیدیا، رانا ثناء اللہ فوری مستعفی ہوں۔ حکومت ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کرنے والی گھنائونی سازش کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب کرکے ان کیخلاف کارروائی کرے۔

مزیدخبریں