اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے 3 گورنروں کی پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی ہے۔ پارٹی نے پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ‘ سندھ کے گورنر محمد زبیر اور گلگت و بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا تھا۔ پارٹی قیادت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ گورنر تعیناتی کے بعد سرکاری ملازم تصور کیا جاتا ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد تک پارلیمنٹ کا انتخاب نہیں لڑ سکتا۔
3 گورنر