پرامن اور خوشحال بلوچستان میں منشیات کی کوئی گنجائش نہیں: عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان میں منشیات کی کوئی گنجائش نہیں ہے صوبے میں منشیات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے منگل کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان، فرنٹیئر کور بلوچستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوئٹہ اور پاکستان ریلوے پولیس کی طرف سے کچھ موڑ میں منشیات کو نذر آتش کرنے کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے کہی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہیں نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے مستقبل سے کھیلے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خاتمے کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والا سرمایہ دہشت گردی کے فروغ کیلئے استعمال ہوتا ہے ساڑھے چارارب ڈالر کی منشیات کا پکڑا جانا سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے یہ سیکورٹی فورسز کا قوم پر احسان ہے جنہوں نے کئی گھر تباہ ہونے سے بچائے ہیں تقریب میں منشیات کی ایک بڑی مقدار کو جلاکر تلف کیا گیا جس میں 110ٹن چرس، 55ٹن افیون23ٹن ہیروئن9ٹن مارفین3ٹن ایمفٹامائن379کلو گرام کوکین4.5ٹن امونیم کلورائیڈ522لیٹر ایسٹون4205لیٹرایسٹک این ہائیڈرائڈ593لیٹراسپرٹ امونیا 1404لیٹر دیگر ممنوعہ کیمیکل380.5لیٹر، بوتل شراب شامل تھیں۔ منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کھربوں روپے ہے۔ اس سال اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کے ذریعے ضلع لورالائی اور قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں 128ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو بھی تلف کیا گیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی طرف سے فرنٹیئر کور بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد (منگچر)میں 279ایکڑ رقبے پر پھیلی بھنگ کی فصل کو تلف کرکے ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں منشیات کی ایک بڑی مقدار کو بننے اور ملک میں پھیلنے سے روک دیا گیا علاوہ ازیں موجودہ سال کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے 118کامیاب چھاپوں کے نتیجے میں تقریباً212ٹن منشیات پکڑی گئی 57ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...