نئی دہلی (نیوز ڈیسک) گجرات کے الیکشن میں کانگرس کو جتوانے کیلئے پاکستان کے ملوث ہونے کے نریندر مودی کے دعوے پر من موہن سنگھ کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما شردپوار نے بھی بھارتی وزیراعظم کو دھو ڈالا اور کہا کہ مودی کو ایسا الزام لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ بی جے پی کی اتحادی جماعت انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی ووٹروں کو لبھانے کیلئے پاکستان کا نام استعمال کرنے کا سطحی طریقہ استعمال کر رہے ہیں، شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا کے اداریئے میں لکھا ہے کہ اگر پاکستان کے گجرات کے الیکشن میں ملوث ہونے کا علم تھا تو بطور وزیراعظم مودی واویلا نہ مچاتے کاررائی کرتے۔
’’مودی شرم کرو‘‘ سینئرکانگریس رہنما شردپوار بھی برس پڑے، گجرات کے ووٹروں کو لبھانے کیلئے پاکستان کا نام لیا: شیوسینا
Dec 13, 2017